Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز، ڈالر سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا جبکہ انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں ڈالر سات پیسے سستا ہو گیا۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 1006 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار408 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی، گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1509 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 414 پوائنٹس پر بند ہو ا تھا۔

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے40 پیسے میں ٹریڈ ہو رہاہے۔ گزشتہ کاروباری روز ڈالر 10 پیسے سستا ہوا تھا اور انٹربینک میں 278 روپے 47 پیسے پر بند ہو ا تھا۔

Related posts

رواں مالی سال کے پہلے ماہ پاکستان کی غذائی اشیا کی برآمدات میں 45 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

ریشم نے اپنا اصل نام بتا دیا

Mobeera Fatima

20 سال 234 دن برسرِ اقتدار رہنے والی شیخ حسینہ واجد کا زوال

Mobeera Fatima

Leave a Comment