Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی آج عمران خان سے ملاقات کرے گی

پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات آج طے پا گئی۔

مذاکراتی کمیٹی کے ارکان آج دوپہر 2 بجے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کریں گے، کمیٹی حکومت کیساتھ ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور پر بریفنگ دے گی۔

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، حامد خان اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی بھی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے، وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چودھری معاونت کریں گے۔

Related posts

پاکستانی فضائی حدود کے کچھ روٹ مخصوص دورانیے کیلئے بند کر دیے گئے

Mobeera Fatima

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افرادجاں بحق،2 بچے زخمی

Mobeera Fatima

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment