Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا جیل ملازمین کو قیدیوں سے اچھا سلوک روا رکھنے کا حکم

لاہور: عدالت نے جیل ملازمین کو قیدیوں سے اچھا سلوک روا رکھنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے جیل میں بنیادی حقوق سے متعلق درخواستوں کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا کہ خواتین ملزمان کے لیے لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں الگ جیلیں قائم کی جائیں۔ اور جیلوں میں خواتین ملزمان کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ لمبے عرصہ سے قید ملزمان کے لیے آخری سال اوپن جیل میں گزارا جائے۔ اور اوپن جیل کو انتہائی کم سیکیورٹی کے ساتھ تیار کیا جائے۔

راولپنڈی جیل میں اسلام آباد کی حدود کے 3 ہزار 200 ملزمان قید ہیں۔ اسلام آباد میں جیل کا قیام راولپنڈی جیل کے رش کو کم کر سکتا ہے۔

Related posts

پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے ایجنڈا میں پاکستان کا نام شامل

Mobeera Fatima

فریکچر کی تصدیق، صائم ایوب چھ ہفتے تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس ایک لاکھ ، 24 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment