Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

میری خوبصورتی ایک مداح کی منگنی ٹوٹنے کا سبب بن گئی، سونم باجوہ

بھارتی پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک خاتون مداح نے مجھے اپنی منگنی ٹوٹنے کا ذمہ دار قرار دیدیا تھا۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی خوبصورتی کی وجہ سے جہاں انہیں بہت ساری تعریفیں سننے کو ملتی ہیں وہیں کئی مرتبہ یہ بات عجیب بھی لگتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری خوبصورتی کی وجہ سے ایک خاتون مداح نے مجھے اپنی منگنی ٹوٹنے کا ذمہ دار قرار دے دیا تھا۔

سونم باجوہ نے بتایا کہ ایک ایونٹ کے دوران ایک خاتون پرستار میرے پاس آئی اور کہا کہ سونم آپ کی وجہ سے میری منگنی ٹوٹی ہے کیونکہ میرا منگیتر آپ کو بے حد پسند کرتا تھا اور اس وجہ سے ہماری ہمیشہ لڑائی ہوتی رہتی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ بات سن کر میں ہکا بکا رہ گئی کہ اب میں اس بات کا جواب کس طرح دوں کہ میری وجہ سے کسی کا گھر برباد ہوا ہے لیکن پھر مداح نے کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں جو ہوا اچھا ہوا کیونکہ وہ شخص شادی کرنے کیلئے موزوں انسان نہیں تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ خاتون کے منہ سے شکریہ کے الفاظ سن کر میں صدمے سے باہر آئی ورنہ تو مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ان کی بات کا ردعمل کس طرح دوں۔

Related posts

ابرار الحق نے بھی بدوبدی کا نیا ورژن جاری کر دیا

admin

میٹرکس پاکستان یوتھ سمٹ کا پانچواں ایڈیشن کل یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں شروع ہوگا

Mobeera Fatima

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحٰی پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

admin

Leave a Comment