اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں کئی مقامات پر بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق حیدر آباد، سکھر اور نواب شاہ آج بھی صوبہ سندھ کے گرم ترین شہر ہوں گے جہاں پارہ 42 سے 45 ڈگری تک جائے گا۔
اس کے علاوہ پنجاب میں ڈیرہ غازی خان، بہالپور اور ساہیوال میں پارہ 42 سے 44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جب کہ لاہور، ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں پارہ 40 ڈگری یا اس سے زیادہ رہے گا۔
دوسری جانب پشاور میں 38، اسلام آباد اور کراچی میں 36 اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے کئی مقامات پر آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔