Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

محسن نقوی کی روس سمیت 5 ممالک کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں، سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی تعاون پر اتفاق

بشکیک: وزیر داخلہ محسن نقوی نے روس سمیت پانچ ممالک کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں کیں اور اہم معاملات پر اتفاق کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے داخلہ اجلاس کے موقع پر روس، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے داخلہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں سیکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی، غیر قانونی امیگریشن اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولٹسیف کے ساتھ ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں کی وطن واپسی اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ کے ساتھ ملاقات میں افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں، دہشت گردوں کے کیمپوں اور منشیات کی پیداوار سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی خدشات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں دہشت گردی اور منشیات کی سرگرمیاں پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں۔

Related posts

انور مقصود کو کینیڈا حکومت نے کِنگ چارلس پِن ایوارڈ سے نواز دیا

admin

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائی، 17 خوارج ہلاک

Mobeera Fatima

آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع معاملہ ، یہ سب ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے ، فضل الرحمٰن

Mobeera Fatima

Leave a Comment