Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاکستان کی بیٹی عائشہ بلوچ کا ایشین گیمز میں تاریخ ساز کارنامہ، بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

سری لنکا: پاکستان کی باصلاحیت ریسلر عائشہ بلوچ نے ایشین گیمز 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسلنگ کے فائنل مقابلے میں بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

عائشہ بلوچ نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران غیر معمولی اعتماد، بہترین داؤ پیچ اور اعلیٰ تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث ایشیا بھر سے آنے والی حریف کھلاڑی ان کا مقابلہ نہ کر سکیں۔

فائنل مقابلے میں پاکستانی ریسلر کی تکنیکی برتری نمایاں رہی اور بھارتی حریف ان کے مؤثر کھیل کے سامنے بے بس دکھائی دی۔ فیصلہ کن فتح کے بعد عائشہ بلوچ نے میدان میں سجدۂ شکر ادا کیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

وکٹری پوڈیم پر سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے عائشہ بلوچ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ ان کی اس تاریخی کامیابی پر ملک بھر، خصوصاً بلوچستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ عوام اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی جانب سے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

Related posts

پی سی بی نے ایشین گیمز کیلئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

پاک بھارت میچ، آئی سی سی کا اہم بیان آ گیا

Mobeera Fatima

یورو کپ 2024، فرانس، اسپین، پرتگال کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment