Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران کے پاس صرف 21 سے 22 فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس صرف 21 سے 22 فیصد میزائل باقی رہ گئے ہیں اور بالآخر اس کے پاس معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

وسکونسن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگوں اور تنازعات کے حل میں وقت لگتا ہے اور ایسے معاملات فوری طور پر طے نہیں ہوتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران مستقبل میں ایسے اقدامات کرنے پر مجبور ہوگا جن کا اس نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

امریکی صدر کے مطابق ایران نے جنگ بندی کے لیے کسی معاہدے پر اتفاق نہیں کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ ایران نے ایسا اس لیے نہیں کیا کیونکہ وہ خود کو طاقتور اور غیور سمجھتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ معاملات اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ایران کی موجودہ صورتحال بھی مثبت سمت میں پیش رفت کر رہی ہے۔

اپنی تقریر میں انہوں نے امریکی معیشت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نئی فیکٹریاں قائم ہو رہی ہیں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

Related posts

بھارت میں 60 سالہ پائلٹ کی 26 سالہ کیبن کریو کیساتھ زیادتی

Mobeera Fatima

چین کی پاک بھارت کشیدگی میں کمی کےلیے کردار ادا کرنے کی پیشکش

Mobeera Fatima

بھارتی چینل پر پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے نعرے چل گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment