Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس آپریشن میں ​دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا ،ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم برآمد کر لئے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ​پنجگور کے علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،​عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی انتھک مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔​ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

ادھر صدر مملکت آصف زرداری نے پنجگور میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا ملک میں امن کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ فتنۃ الہندوستان اور اس کے سہولت کار پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

Related posts

ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی

admin

59 ہزار 471 روپے کے بجلی بل نے ریحام خان کو بھی پریشان کردیا

Mobeera Fatima

پاکستان ریلوے نے صرف پانچ ماہ میں 33 ارب روپے کما لئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment