Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات ، امن و امان کی صورتحال اور دورہ امریکا پر بریفنگ

وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کیخلاف آپریشن پر پیشرفت سے آگاہ کر دیا گیا۔

محسن نقوی نے وزیرِ اعظم  کو اپنے حالیہ دورہ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

علاوہ ازیں وزیر داخلہ نے نے وزیرِ اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا جس پر شہباز شریف نے محسن نقوی سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو امن و امان کی صورتحال اور اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

Related posts

پنجاب حکومت کا آرڈیننس معطل؛ مریم نواز کا عدالتی فیصلے پر ردعمل آگیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں کمی

Mobeera Fatima

راشد خان کے بھائی کی وفات پر پاکستانی کھلاڑیوں کا اظہار تعزیت

Mobeera Fatima

Leave a Comment