Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

اسٹیو اسمتھ نے کوہلی کا ملک سے باہر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

اسٹیو اسمتھ نے ویرات کوہلی کا ملک سے باہر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

آسٹریلوی بیٹر نے یہ ریکارڈ گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں توڑا، انہوں نے نہ صرف اپنے کیرئیر کے دس ہزار رنز مکمل کئے بلکہ انہوں نے سنچری بھی بنائی۔

یہ سنچری ان کے ٹیسٹ کیرئیر کی 35 ویں سنچری تھی جبکہ ملک سے باہر بنائی جانے والی 17 سنچری تھی، اس سنچری کے ساتھ ہی انہوں نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارت کے ویرات کوہلی نے دوسرے ممالک میں 16 ٹیسٹ سنچریاں بنا رکھی ہیں، اس طرح آسٹریلوی بیٹر ان سے آگے نکل گئے ہیں۔

Related posts

جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا ، 3 افراد جاں بحق ، 2 اہلکاروں سمیت 14 زخمی

Mobeera Fatima

حکومت کیساتھ مذاکرات ، پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

Mobeera Fatima

پشاور میں آلو پیاز سمیت سبزیوں کی قیمت میں کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment