Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ذاتی معالجین سے طبی معائنہ ، عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو 15 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی گئی ، ذاتی معالجین میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو پندرہ روزہ شیڈول کے مطابق چیک اپ کا اجازت نامہ جاری کیا جائے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ  ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ایک ای این ٹی ڈاکٹر کو عمران خان کے  فی الفور معائنہ کی اجازت دی جائے۔

Related posts

محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات

Mobeera Fatima

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

Mobeera Fatima

حکومت کا ٹیکس فائلنگ بوجھ کم کرنے کیلئے نئی فیملی کیٹیگری متعارف کرانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment