Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جیل سے طلب کرلیا

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق مقدمے میں وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے طلب کرلیا۔

9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ایڈمن جج خالد ارشد نے تفتیشی افسر کی استدعا پر شاہ محمود قریشی کو طلب کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کی طرف سے رانا مدثر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ شاہ محمود قریشی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے لاہور میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ جس پر عدالت نے رانا مدثر ایڈووکیٹ کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

اس حوالے سے عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 8 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Related posts

ایپل نے اپنے تین میک بکس کو ناقابل استعمال قرار دیدیا

Mobeera Fatima

منشیات کیس، کارساز حادثے کی ذمہ دار ملزمہ نتاشہ کی درخواستِ ضمانت مسترد

Mobeera Fatima

کراچی میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد گرفتار، ترجمان رینجرز

Mobeera Fatima

Leave a Comment