Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

فیصل آباد میں مرغی کا گوشت 577 روپے کلو ہو گیا

فیصل آباد میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا ہے، گوشت کی قیمت میں 14 روپے کی کمی ہو گئی۔

لاہور اور ملتان میں زندہ برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے،فیصل آباد میں زندہ برائلر کی قیمت میں 10 روپے کی کمی ہو گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 384 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 398 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے کی کمی ہونے سے گوشت 577 روپے کلو ہو گیا ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 391 جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 405 کی سطح پر برقرار ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت بھی 225 روپے پر مستحکم ہے۔

لاہور میں سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 595 روپے کلو کی سطح پر برقرار ہے جبکہ زندہ برائلرکا تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 239 روپے کی سطح پربرقرار ہے۔

Related posts

میٹرکس پاکستان کا خیرپختونخوا میں یوتھ سمٹ کا کامیاب انعقاد

Mobeera Fatima

مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرینگے ، عمران خان کی دھمکی

Mobeera Fatima

اداروں کو سمجھ نہیں، وزیراعظم ایف آئی اے سائبر کرائم وِنگ بند کردیں، عظمیٰ بخاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment