Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شہید فوجی جوانوں کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

دہشتگردوں کے حملے میں شہید فوجی جوانوں کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 15 جولائی 2024 کو بنوں کنٹونمنٹ پر دہشت گردوں کے خود کش حملے کے نتیجے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاک فوج کے نائب صوبیدار محمد شہزاد شہید، حوالدار شہزاد احمد شہید، حوالدار ظل ِحسین شہید، سپاہی ارسلان اسلم شہید، سپاہی اشفاق حسین خان شہید، سپاہی سبحان مجید شہید، سپاہی امتیاز خان شہید اور فرنٹئیر کانسٹبلری کے لانس نائیک سبز علی خان شہید کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

دوسری جانب 15 اور 16 جولائی2024 کی درمیانی شب ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کری شموزئی میں دیہی ہیلتھ سنٹر پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید اقبال کی نماز جنازہ ڈی آئی خان میں ادا کر دی گئی۔

شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئرافسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقے کی بڑی تعداد میں شرکت کی،ڈیرہ اسماعیل خان کے شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ جہاں ان کومکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مادرِ وطن سے دہشتگردی کی لعنت اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی، شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Related posts

مرغی، سبزی اور فروٹ کے نئے نرخ مقرر، مہنگائی کی شرح میں اضافہ

admin

بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہورہا ہے، شرجیل میمن

admin

آئینی ترامیم کے لیے ہمارے ارکان کو 12 کروڑ روپے تک کی آفر ہوچکی ہے، اسد قیصر

Mobeera Fatima

Leave a Comment