Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

مائیکروسوفٹ کے سسٹم میں خرابی، بینک، ائیر لائنز میں آئی ٹی شعبے بند، سینکڑوں پروازیں رک گئیں

مائیکروسوفٹ کے سسٹم میں خرابی، بینک، ائیر لائنز میں آئی ٹی شعبے بندش کا شکار ہو گئے۔

دنیا بھر میں مائیکرو سوفٹ کے سسٹم میں بہت بڑے پیمانے پر خرابی پیدا ہونے سے بڑے بینک، میڈیاآؤٹ لیٹ اور ایئر لائنز میں آئی ٹی کے شعبے بندش کا شکار ہیں۔

آئی ٹی کے شعبے بند ہو جانے سے بہت کچھ تھم گیا ہے۔ آن لائن سروسز میں غیر معمولی رکاوٹ آرہی ہے۔لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے پلیٹ فارم کو بھی بندش کا سامنا ہے۔برطانیہ میں ٹرین سروس بھی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ٹرین کمپنیوں نے مسافروں کو اس صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں تمام پروازیں گراؤنڈ کردی گئی ہیں، جرمنی کے برلن ایئر پورٹ نے بھی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ امریکی ایئر لائنز نے بھی تمام پروازیں روک دی ہیں۔

تکنیکی خرابی کے باعث یورپ میں درجنوں پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں جبکہ کئی تاخیر کا شکار ہیں، خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ، آسٹریلیا، جرمنی، نیدر لینڈزاور اسپین میں فلائٹ آپریشنز تاخیر کا شکار ہے۔

عالمی سطح پر تکنیکی خرابی کے باعث آسٹریلیا اور یورپی ممالک میں انڈسٹریز بھی متاثرہیں، تکنیکی خرابی کے باعث یورپی ممالک میں اسٹاک ایکسچینج، میڈیا ادارے بھی بندش کا شکارہیں۔

تکنیکی خرابی کی وجہ سے برطانوی میڈیااسکائی نیوز کی لائیو نشریات کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال ہو گئی ہے، بھارت، جاپان، امریکہ، فرانس سمیت کئی ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشنز متاثرہے۔

تکنیکی خرابی کی وجہ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے تمام الیکٹرانک سسٹم آئی ٹی بندش سے متاثر ہوئے، آسٹریلیا، بھارت اور جنوبی افریقہ کے بینکوں نے سروسز میں رکاوٹ سے صارفین کو آگاہ کردیا ہے۔

مائیکرو سوفٹ کلاؤڈ سروس کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی سے واقف ہیں۔ صارفین کے لیے متبادل آپشنز پر کام کر رہے ہیں۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 78ہزار776کی سطح پر آ گیا

Mobeera Fatima

وزیراعلیٰ پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام کے فوری آغاز کا حکم

Mobeera Fatima

پاکستان سے سیمنٹ کی برآمد میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ

Mobeera Fatima

Leave a Comment