Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان سے ملاقات کیلئے پارٹی رہنمائوں کی فہرست جیل حکام کے حوالے

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل کے حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 6 رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے ، جس میں احمد چٹھہ، فردوس شمیم نقوی اور اسامہ حمزہ کا نام شامل ہے۔

ان کے علاوہ، میاں غوث، فیصل جاوید اور رانا عاطف کے نام بھی ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

واضح رہے عمران خان سے ان کی تینوں بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمیٰ خان نے منگل کو سینٹرل جیل راولپنڈی میں ملاقات کی تھی ، اس موقع پر جیل کے ارد گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 23 خوارج ہلاک

Mobeera Fatima

مری میں وفاقی وزیر امیر مقام کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار

Mobeera Fatima

ہم اپنی افواج کی تربیت، ہتھیار اور صلاحیت سے مطمئن ہیں، سابق وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment