Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، سنگاپور کا پہلا نمبر

2025ء کے آغاز پر دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں سنگاپور کا پاسپورٹ پہلے نمبر پر ہے۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جاری کردہ فہرست کے مطابق طاقتور ترین پاسپورٹ سنگاپور کا ہے، اس کے شہری 195 ممالک میں ویز ے کے بغیر جا سکتے ہیں۔

جاپان کا پاسپورٹ دوسرے نمبر پر ہے، فرانس، فن لینڈ، اٹلی، جرمنی، اسپین اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس تیسرے نمبر پر ہیں، نیوزی لینڈ، بلجیئم، پرتگال سوئٹزر لینڈ اور انگلینڈ کا پاسپورٹ پانچویں نمبر پر ہے۔

آسٹریلیا اور یونان کا پاسپورٹ چھٹے نمبر پر ہے، کینیڈا، پولینڈ اور مالٹا کے پاسپورٹ ساتویں نمبر پر ہیں، امریکا کا پاسپورٹ نویں نمبر پر ہے، فہرست میں متحدہ عرب کا پاسپورٹ دنیا کا دسواں طاقتور ترین پاسپورٹ ہے۔

کویت کا پاسپورٹ 50 ویں نمبر پر ہے، سعودی عرب کا پاسپورٹ 58 ویں، چین کا 60 ویں، بھارت کا پاسپورٹ 85 ویں نمبر پر ہے، بنگلہ دیش اور فلسطین کے پاسپورٹ 100 نمبر پر ہیں۔

Related posts

دشمن کے حملے حوالدار لالک جان شہیدکے حوصلے پست نہ کر سکے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارک باد

Mobeera Fatima

خواتین کیساتھ پنجاب پولیس کا سلوک فسطائیت کی بدترین مثال ، وقت آنے پر حساب لینگے ، علی امین گنڈاپور

Mobeera Fatima

Leave a Comment