Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کیلئے2 سینئر ججز کا چیف جسٹس کو خط

26 ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کیلئے سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے خط میں مطالبہ کیا کہ اسی ہفتے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس فل کورٹ میں لگایا جائے۔

سینئر ججز نے خط میں کہا کہ 31 اکتوبر کی کمیٹی میٹنگ میں 26 ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا، خط کے مطابق فیصلہ کیا گیا تھا کہ کیس 4 نومبر کو فل کورٹ سنے گی، کمیٹی فیصلے کے باوجود کوئی کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 2 ججز نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ 26 ویں ترمیم کے خلاف کیس 4 نومبر کو فل کورٹ سنے گی،چیف جسٹس کے اجلاس نہ بلانے پر سیکشن دو کے تحت ججز نے خود اجلاس بلایا۔

دونوں ججز نے 31 اکتوبر کے میٹنگ منٹس رجسٹرار کو ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

Related posts

پنجاب میں ترقی کا سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا، مریم نواز

Mobeera Fatima

بھارت اپنی عوام سمیت عالمی برادری سے جھوٹ بول رہا ہے، بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

حکومت کا قومی انسداد پولیو مہم 13 اکتوبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment