Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لیسکو کا بجلی چوری میں ملوث افسران و ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوری میں ملوث افسران و ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

لیسکو میں انسداد بجلی چو ری مہم کے حوالے سے انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ایچ آر ضمیر حسین کلاچی،چیف فنانس آفیسر بشری عمران، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز محمد سرور مغل، چیف لا آفیسر بدر یاسین، چیف انجینئر آپریشن عباس علی، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی ظفر محمود، چیف انجینئر پی آئی یو اعجاز بھٹی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

لیسکو چیف شاہد حیدر نے کہا کہ انسداد بجلی چوری مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، بجلی چور ی میں ملوث ملزمان قومی مجرم ہیں، انہیں نشان ِ عبرت بنایا جائے۔

Related posts

مولانا فضل الرحمن اور عشرت العباد کے درمیان رابطہ ، ملکی صورتحال پر تشویش

Mobeera Fatima

منصفانہ لیبر ماحول تشکیل دینے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہو گا ، صدر ، وزیراعظم

Mobeera Fatima

افغانستان میں بارش ، ژالہ باری اور سیلاب سے تباہی ، 29 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment