Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے والے کیخلاف قانونی کارروائی کرینگے ، بیرسٹر سیف

تحریک انصاف کے صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے پر مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا ردعمل آ گیا۔

بیرسٹر سیف نے اس عمل کو جعلی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کی ماہر ہے ، اس قسم کی حرکتوں سے جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی امریکا کا جھنڈا لہرانے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے ، جھنڈا لہرانے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ، جھنڈا لہرانے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

دنیا بھر میں 22 ہزار 100 پاکستانی قیدیوں کی موجودگی کا انکشاف

Mobeera Fatima

پاکستان نے امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دے دیا

Mobeera Fatima

اڈیالہ جیل میں ایک ایڈیشنل ، 2 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تعینات

Mobeera Fatima

Leave a Comment