Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل، گورنر نے اعتراض لگا کر واپس کر دیا

پشاور: خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے اعتراض لگا کر واپس کر دیا۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل میں تکنیکی غلطیاں تھیں۔ جس کو بنیاد بنا کر گورنر فیصل کریم کنڈی نے بل واپس اسمبلی بھیج دیا گیا۔

غلطیوں کی نشاندہی کے بعد یونیورسٹیز ترمیمی بل اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوا۔ یونیورسٹی ترمیمی بل میں گورنر سے چانسلرشپ کا عہدہ لے کر وزیر اعلیٰ کو سونپ دیا گیا۔

واضح رہے کہ یونیورسٹیز ترمیمی بل 6 دسمبر کو خیبرپختونخوا اسمبلی سے پاس ہوا تھا۔

Related posts

سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار روپے تولہ ہو گئی

Mobeera Fatima

افغانستان نے پاکستان کو شکست دے کر انڈر 19 سیریز اپنے نام کر لی

Mobeera Fatima

گلگت بلتستان کیلئے 100 میگاواٹ سولر فوٹووولٹک پاور پلانٹ کے منصوبےکی منظوری

Mobeera Fatima

Leave a Comment