صحت کارڈ سے علاج کرانے والوں کیلئے خوشخبری ،وزارت خزانہ خیبر پختونخوا نے صحت کارڈ کے لیے مزید 3 ارب روپے جاری کر دئیے۔
صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواحکومت کی جانب سے صحت کارڈ کیلئے اب تک 10 ارب 50 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
مزمل اسلم نے کہا کہ 5 ماہ میں صحت کارڈ کے ذریعے 3لاکھ 63 ہزار لوگوں کا علاج ممکن ہوا ، صوبائی حکومت نے صحت کارڈ اخراجات کو 2 ارب روپے تک پہنچا یا۔
مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ صحت کارڈ سے 2لاکھ 60 ہزار لوگوں کا سرکاری اسپتالوں سے علاج کرایا گیا۔