Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پنجاب کنگز نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کردی

پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2025 میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

گزشتہ روز پریتی زنٹا کی ٹیم پنجاب کنگز نے شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد نہ صرف شکست سے دوچار کیا بلکہ سب سے کم اسکور کا کامیابی سے دفاع کرنے کا نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف پریتی زنٹا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور سولہ اوور میں 111 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، شاہ رخ خان کی ٹیم کے لئے بظاہر ایک آسان ہدف تھا لیکن کنگز کے باؤلرز نے انتہائی شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے کمال کر دیا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی پوری ٹیم 16 ویں اوور میں صرف 95 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔اس طرح یہ میچ پریتی زنٹا کی ٹیم نے 16 رنز سے جیت لیا اور پنجاب کنگز آئی پی ایل کی تاریخ میں کم ترین اسکور کا کامیابی سے دفاع کرنے والی ٹیم بھی بن گئی۔

Related posts

کرم میں 7 ماہ بعد فورجی انٹرنیٹ سروس بحال ، شہریوں میں خوشی کی لہر

Mobeera Fatima

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کیس، کیا فوج میں اب جوڈیشل کور بھی بنا دی جائے، جسٹس حسن اظہر رضوی

Mobeera Fatima

اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات کیلئے بونا-راست کنیکٹیوٹی منصوبے کا اجراء

Mobeera Fatima

Leave a Comment