Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 17 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 17 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی معمولی سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی رہی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں450 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ، 17 ہزار 225 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام  پر انڈیکس ایک لاکھ ، 16 ہزار 775 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 7 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Related posts

محسن نقوی کی بحرینی وزیر داخلہ سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

راولپنڈی جلسے میں ہر صورت جائینگے ، کارکن رکاوٹیں خاطر میں نہ لائیں ، علی امین گنڈا پور

Mobeera Fatima

سعودی عرب کا شام میں 5.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment