Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی، ایران

ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایرانی فوج اسرائیل میں ان اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے جہاں سے ایران پر جارحیت کی جارہی ہے،میزائل حملوں میں 150 اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

آپریشن میں اسرائیل کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جن میں اسرائیلی فوجی اڈے اور ہتھیار بنانے والی اسرائیلی تنصیبات بھی شامل ہیں۔

ایران کی فضائیہ نے مقبوضہ علاقوں میں بیلسٹک میزائل اور ڈرونز سے حملے کیے ہیں، یہ وہی تنصیبات ہیں جہاں سے ایران اور فلسطینیوں پر بم برسائے جاتے ہیں۔

پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ ایران کی سکیورٹی سرخ لکیر ہے جس پر حملے کا جواب دیا جائے گا، ایرانی میزائل اپنے اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، جلد ہی خیبر میزائل بھی داغے جائیں گے۔

Related posts

تحریک انصاف کو 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

Mobeera Fatima

مسافر کوچ اور ٹریلر میں ٹکر ، 3 افراد جاں بحق،10 سے زائد زخمی

Mobeera Fatima

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment