Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب حکومت کا ہمارے ساتھ سلوک غزہ سے کم نہیں، زین قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا ہمارے ساتھ سلوک غزہ سے کم نہیں ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہمارا جلسہ تاریخی اور پُرامن ہوگا۔میں گارنٹی دیتا ہوں کہ ہمارا جلسہ پُرامن ہوگا، ہمیں مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دیں۔

زین قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ٹرین مارچ میں پیپلز پارٹی نے تعاون کیا، سندھ میں ہم نے کوئی جلسہ ارینج نہیں کیا۔ امید کرتے ہیں سندھ حکومت پنجاب حکومت کی طرح نہیں کرے گی

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے ملک کی تاریخ کے بڑے بڑے جلسے کیے ہیں۔ ناصر حسین شاہ کی تجویز دیر پا ہے، آئی پی پیز انڈر کیپسٹی چل رہی ہیں، اور انہیں پے منٹس کی جارہی ہیں۔

پروگرام میں موجود مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں یہ اپنا شوق پورا کریں، یہ بہانے کررہے ہیں کہ پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی۔ اگر احتجاج واقعی پُرامن ہو تو ہوسکتا ہے۔

Related posts

نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی 5 لاکھ ، 78 ہزار اثاثوں کے مالک ، گھر ہے نہ کاروبار

Mobeera Fatima

مسلم لیگ ن کو سیاسی دھچکا، عباس آفریدی کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

Mobeera Fatima

ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی افواہوں پر ٹینس سٹار کے والد کا ردعمل بھی آ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment