Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں 78 ہزار کی حد بحال

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں 78 ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کی کمی واقع ہو گئی جس سے ڈالر 278 روپے 30 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 34 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 366 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 78 ہزار111 پوائنٹس پر ٹریڈکرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 4 ارب 2 کروڑ 94 لاکھ 55 ہزار 986 روپے مالیت کے 11 کروڑ 42 لاکھ 32 ہزار 393 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

Related posts

عمران خان کی مبینہ سہولت کاری ، 3 خواتین سمیت مزید 6 جیل ملازمین زیر حراست

Mobeera Fatima

پاکستانیوں نےمتحدہ عرب امارات میں ایک سال میں آٹھ ہزار سے زائد نئی کمپنیاں بنا لیں

Mobeera Fatima

بی این پی مینگل کا لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment