Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی، آٹے، چینی اور روٹی کی سرکاری قیمت مقرر، نوٹیفکیشن جاری

کمشنر کراچی نے آٹے، چینی اور روٹی کی سرکاری قیمت مقرر کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 137 روپے جبکہ ریٹیل پرائس 140 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 120 گرام تندوری نان کی قیمت 17 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سو گرام روٹی کی قیمت 12 روپے رکھی گئی ہے۔

کراچی کے کمشنر نے چینی اور روٹی کے ساتھ آٹے کی سرکاری قیمت بھی مقرر کردی ہے، چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت123 روپے مقرر کی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ڈی سی لاہور نے بھی روٹی اور نان کی قیمتوں بارے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، روٹی کی قیمت 16 روپے جبکہ نان کی قیمت 120 روپے مقرر کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں 100 گرام روٹی کی سرکاری قیمت 15 روپے اور 200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

ملک میں سیاسی تناؤ ختم کرنے کیلئے مقتدر حلقے اپنا کردار ادا کریں، بیرسٹر گوہر

Mobeera Fatima

جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں سے 3 بم برآمد

Mobeera Fatima

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

Mobeera Fatima

Leave a Comment