Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جسٹس شہزاد احمد خان، جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا

جسٹس شہزاد احمد خان، جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے حلف لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز و زارت قانون و انصاف نے لاہور ہائی کورٹ کے دو ججوں سمیت تین ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

گزشتہ روز وزارت قانون سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 177 کی شق (1) میں دیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تین ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی۔

نوٹیفکیشن میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن کی بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان میں تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس شجاعت علی خان کو لاہور ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا۔جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیف جسٹس ہائی کورٹ کے تقرر تک شجاعت علی خان یہ ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

جسٹس محمد شفیع صدیقی کو قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس ملک شہزاد خان چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، جسٹس عقیل احمد عباسی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس شاہد بلال حسن لاہور ہائی کورٹ کے جج تھے۔

Related posts

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: بابر اعظم اور شان مسعود نے تاریخ رقم کر دی

Mobeera Fatima

ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف مقدمہ، پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

منشیات کیس، کارساز حادثے کی ذمہ دار ملزمہ نتاشہ کی درخواستِ ضمانت مسترد

Mobeera Fatima

Leave a Comment