Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جسٹس منصور رخصت پر چلے گئے ، تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر مقدمات ڈی لسٹ

جسٹس منصور علی شاہ کے رخصت پر جانے کے باعث سپریم کورٹ میں تین رکنی بینچ کے سامنے مقررہ مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور نے قریبی عزیز کی علالت کے باعث آج کی رخصت لی ہے۔ جس کی وجہ سے 3 رُکنی بینچ کے سامنے مقرر مقدمات ڈی لسٹ کر دیے گئے۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ کو کیس سننے تھے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رُکنی بینچ کو کیس منتقل کیے گئے، کورٹ روم چھ میں 2 رُکنی بینچ کچھ دیر بیٹھ کر واپس اٹھ گیا۔

Related posts

غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی، ملائیکہ ریاض

admin

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک فی لٹر کمی کا امکان

admin

محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment