جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر حتمی رائے آئینی اور قانونی ماہرین ہی دے سکتے ہیں،جے یو آئی، پی ٹی آئی کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتی ہے، امید ہے یہ فیصلہ دونوں جماعتوں کے تعلقات میں بہتری کیلئے مفید ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تحفظات کو دور کرنے کیلئے مذاکراتی ماحول تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔جمعیت علماء اسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی۔
مزید بولے کہ جو فیصلے سےمتاثر ہوئے انہیں اپیل کے حق سے نہیں روک سکتے۔