Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

جان باس نے امریکہ میں افغانوں کی آبادکاری پر پاکستان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا، میتھیو ملر

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ جان باس نے امریکہ میں افغانوں کی آبادکاری پر پاکستان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور جان باس نے دورہ پاکستان میں اہم شخصیات سے کی جانے والی ملاقاتوں میں معیشت اور سلامتی امور پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ جان باس نے دہشت گردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اقتصادی، سلامتی امور پر دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر بات کی۔

میتھیوملر نے کہا کہ ملاقاتوں میں علاقائی استحکام اور خوشحالی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جان باس نے امریکہ میں افغانوں کی آباد کاری میں مدد کرنے پر پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

Related posts

معروف شیف ناہید انصاری انتقال کر گئیں

Mobeera Fatima

محکمہ صحت سندھ میں 12 ارب روپے کے گھپلوں کا انکشاف

Mobeera Fatima

کیا پولیس کی تفتیش سست اور ملٹری کی تیز تھی؟ ، جسٹس حسن اظہر رضوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment