Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

محکمہ صحت سندھ میں 12 ارب روپے کے گھپلوں کا انکشاف

محکمہ صحت سندھ میں 12 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹر رتھ سول اسپتال سے 36 کروڑ کی کینسرکی دوائیاں چوری ہوئیں ، یہ ادویات رتھ اسپتال کے کچھ ملازمین نے 2023 میں چوری کیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپرنٹنڈنٹ اسپتال نے کینسر ادویات کی چوری کی تصدیق کر دی، ایک سٹاف نرس اور ڈسپنسر پر کینسر کی ادویات چوری کرنے کا شبہ تھا۔

آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی ماہ گزرجانے کے باوجود انتظامیہ نے کیس ایف آئی اے اورنیب کو تحقیقات کیلیے نہیں بھیجا، آڈٹ ٹیم نے  معاملے کی تفصیلی انکوائری کرانے کی سفارش کی ہے۔

رپورٹ میں ساڑھے نو ماہ نگران حکومت اوردو ماہ موجودہ سندھ حکومت کھاتوں کا آڈٹ دکھایا گیا ہے۔

Related posts

شہری کو نورجہاں کا گانا سننا مہنگا پڑ گیا

Mobeera Fatima

پشاور میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن ، 2دہشت گرد ہلاک ، 2زخمی

admin

پی ٹی سی ایل ملازمین پنشن کیس، سپریم کورٹ نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment