Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

معروف شیف ناہید انصاری انتقال کر گئیں

پاکستان کی معروف شیف ناہید انصاری دنیا سے کوچ کرگئیں، شیف کے انتقال کی افسوسناک خبر پر مداح غم سے نڈھال ہیں۔

ناہید انصاری کا شمار پاکستان کی نامور شیفس میں ہوتا تھا، انہوں نے نامور ٹی وی چینلز پر کوکنگ کے پروگرام کیے، ان کی نرم مزاج شخصیت کی وجہ سے ہر کوئی انہیں بیحد پسند کرتا تھا۔

شیف ہونے کے ساتھ ساتھ وہ کوکنگ، بیکنگ اور ہینڈی کرافٹ کی کلاسز بھی دیتی تھیں، وہ بہت مہذب، مہربان اور نرم لہجے میں بولنے والی شخصیت تھیں ان کے انتقال کی خبر سامنے آئی جس نے ناہید انصاری کے چاہنے والوں کو غمزدہ کردیا۔

مشہور پاکستانی اینکر اور میزبان سدرہ اقبال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ناہیدانصاری کے انتقال کی اطلاع دی، انہوں نے ناہید انصاری کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑے ہی افسوس کے ساتھ یہ اعلان کررہی ہوں کہ ناہید آپا انتقال کرگئی ہیں۔

سدرہ اقبال نے ناہیدانصاری کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات اور صلاحیتوں کو یاد کیا اور کہا کہ ہم ان کی مغفرت کے لیے اللہ تعالی سے دعاگو ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی!ناہید انصاری کے اہل خانہ کو عاجزی کے ساتھ یہ گہرا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس عطا فرمائے، آمین۔

Related posts

وی پی این اب موبائل نمبر سے رجسٹر کریں، پی ٹی اے نے بڑی سہولت فراہم کر دی

Mobeera Fatima

تعریف وہ جو دشمن کرے، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ کا اعتراف شکست

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینا سمجھ سے بالاتر ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان

Mobeera Fatima

Leave a Comment