آصف آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی تاریخ کے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کرکٹر بن گئے ہیں۔
شاہین آفریدی نے 38 سالہ اسپنر آصف آفریدی کو ان کی پہلی ٹیسٹ کیپ پیش کی ، اس موقع پر ایک دلچسپ لمحہ دیکھنے میں آیا جب شاہین آفریدی کو آصف آفریدی کے ساتھ اپنی بچپن کی یادیں شیئر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
شاہین آفریدی نے کہا، ”آصف بھائی جب اپنی جوانی میں تھے تو میں اپنے بھائی کے ساتھ گراؤنڈ میں جا کر آپ کے میچز دیکھتا تھا، اس وقت بڑا مزہ آتا تھا۔ آصف بھائی بڑے محنتی ہیں ، انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ہار نہیں مانی۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ ہر جگہ انہوں نے پرفارمنس دی، نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل میں مسلسل کارکردگی دکھاتے ، آپ اس پاکستان کیپ کے واقعی حقدار ہیں۔ بہت بہت مبارک ہو۔“
🇵🇰 Pakistan Test player #260 left-arm spinner Asif Afridi receives his debut cap from Shaheen Shah Afridi 🧢🏏#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/mx1nbxm5r5
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2025
شاہین کے یہ جملے سنتے ہی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر آصف آفریدی کو داد دی۔ سینئر ہیرو کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے منظر نے سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔
