وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سرمایہ داروں کو سہولت پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف shahbaz sharif کی زیر صدارت صنعت اور زراعت کے شعبے کے لئے پاور ڈویژن کی اصلاحاتی پیکج پر جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی صنعتی پیداوار کو بڑھانے کے لیے پاور ڈویژن جامع اور موثر پالیسی سفارشات تشکیل دے۔
وزیراعظم نے کہا کہ صنعتی پیداوار سے متعلقہ تمام ادارے صنعت کاروں اور سرمایہ داروں کو سہولت پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں، زراعت اور صنعت کے شعبے کو ہر ممکن سہولت بہم پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار کے زیادہ سے زیادہ مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی پر کام کیا جائے۔ بجلی کی پیداوار کا بہترین استعمال صنعتی مصنوعات اور زرعی پیداوار میں اضافہ کے لیے کیا جا سکتا ہے۔
