Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سینیگال، ٹیک آف کے دوران طیارہ رن وے پر پھسل کر حادثے کا شکار، 11 افراد زخمی

سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں طیارہ اڑان بھرنے سے پہلے ہی رن وے پر پھسل کر حادثے کا شکار ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ واقعہ سینیگال کے بلیس ڈائگنے ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے کے رن وے سے پھسلنے کے واقعے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر طیارے حادثے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رن وے پر پھسلنے کے بعد طیارے کے ایک پر میں آگ لگ گئی۔ جس کے بعد تمام مسافر کو ایمرجنسی سلائیڈز کے ذریعے طیارے سے اتارا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانس ایئر کے اس بوئنگ 737 طیارے میں 78 مسافر سوار تھے جس کی منزل پڑوسی ملک مالی تھی۔ طیارے کے رن وے سے پھسلنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اُدھر ترکی میں بھی بحیرہ روم کے ساحلی قصبے الانیہ کے قریب واقع ایک ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران طیارے کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔ طیارے میں عملے کے چھ ارکان سمیت 190 مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔

Related posts

پنجاب میں سرکاری و نجی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

Mobeera Fatima

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”اپنی چھت اپنا گھر“ منصوبے کا افتتاح کردیا

Mobeera Fatima

پاکستان کا آئی ایم ایف کو اخراجات کم کرنے کا پلان پیش

admin

Leave a Comment