Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

آصف بھائی کے میچ دیکھ کر مزہ آتا تھا ، ٹیسٹ کیپ پیش کرنے پر شاہین آفریدی کا خراج تحسین

آصف آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی تاریخ کے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کرکٹر بن گئے ہیں۔

شاہین آفریدی نے 38 سالہ اسپنر آصف آفریدی کو ان کی پہلی ٹیسٹ کیپ پیش کی ، اس موقع پر ایک دلچسپ لمحہ دیکھنے میں آیا جب شاہین آفریدی کو آصف آفریدی کے ساتھ اپنی بچپن کی یادیں شیئر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

شاہین آفریدی نے کہا، ”آصف بھائی جب اپنی جوانی میں تھے تو میں اپنے بھائی کے ساتھ گراؤنڈ میں جا کر آپ کے میچز دیکھتا تھا، اس وقت بڑا مزہ آتا تھا۔ آصف بھائی بڑے محنتی ہیں ، انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ہار نہیں مانی۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ہر جگہ انہوں نے پرفارمنس دی، نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل میں مسلسل کارکردگی دکھاتے ، آپ اس پاکستان کیپ کے واقعی حقدار ہیں۔ بہت بہت مبارک ہو۔“

شاہین کے یہ جملے سنتے ہی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر آصف آفریدی کو داد دی۔ سینئر ہیرو کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے منظر نے سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

 

Related posts

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان اور آسٹریلیا آج لاہور میں مدمقابل

Mobeera Fatima

پاکستان سپر لیگ کا ابتدائی شیڈول تیار کر لیا گیا

Mobeera Fatima

چیمپیئنز ٹرافی کے باقی گروپ میچز کھیلنے بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment