Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آئی ٹی مصنوعات معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو گی، شزا فاطمہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) مصنوعات معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو گی۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈیجیٹل دنیا کی طرف بہتر انداز میں جانا ہے۔ اور مصنوعی ذہانت ایک ابھرتی ہوئی فیلڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مصنوعی ذہانت کےعلم سے بہتر انداز میں روشناس ہونا ہے۔ اور اداروں میں بہتر تعاون کے لیے مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ تیزی سےترقی کر رہا ہے۔ اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی مصنوعات معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو گی۔ ہم پاکستان کو ڈیجیٹل اکانومی کی جانب لے کر جا رہے ہیں۔ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹائزیشن بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

Related posts

نئی ٹیسٹ رینکنگ، ساجد خان کی بڑی چھلانگ، محمد رضوان اور سعود شکیل کی ترقی

Mobeera Fatima

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، مجموعی تعداد 65 ہوگئی

Mobeera Fatima

سعودی عرب میں پیر تک بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment