Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

وزٹ ویزا پر جانے والوں کیلئے ایک ہی ائیر لائن کا ریٹرن ٹکٹ خریدنا لازمی قرار

وزٹ ویزا پر جانے والوں کیلئے ایک ہی ائیر لائن کا ریٹرن ٹکٹ خریدنا لازمی قرار دے دیا گیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کیلئے ایک ہی ایئر لائن کا دو طرفہ ٹکٹ لازمی قرار دیدیا ہے جس کیلئے ایف آئی اے اور ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو مراسلہ جاری کر دیا گیاہے۔

مراسلے میں کہا گیاہے کہ دوطرفہ ٹکٹ کیلئے الگ الگ ائرلائنز ٹکٹ کی صورت میں پی این آرنمبرایک ہونا لازمی ہے، دونوں اداروں کی ایسے مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

بنکاک، ملائیشیا، دبئی جانے والے مسافروں کے لیے ہدایات پرعملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے، ائیر پورٹ پر لو پروفائل کے حامل مسافروں کوہدایات کے تحت لازمی چیک کیا جائے۔

Related posts

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس معطل کیا جائے ، سپریم کورٹ میں درخواست

Mobeera Fatima

مایوس کن آغاز کے بعد پاکستانی ٹیم سنبھل گئی، شان مسعود کی نصف سنچری

Mobeera Fatima

سونا 1400 روپے سستا ، فی تولہ 2 لاکھ ، ساڑھے 41 ہزار کا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment