Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

فواد چوہدری کو 2 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 2 ہفتے کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے دی۔

عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے فواد چوہدری کا 2 ہفتوں کے لیے عارضی طور پر نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ فواد چوہدری 10 سے 24 اگست تک بیرونِ ملک جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر پر سفری پابندی کی فہرست سے نام نکلوانے کی درخواست پر وزارتِ داخلہ کے نمائندے کو 9 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا تھا۔

Related posts

سوات میں زمرد کی کان بیٹھ جانے سے ملبے تلے دب جانیوالے 4 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

Mobeera Fatima

ایف بی آر اگست کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام ، وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کر لی

Mobeera Fatima

ملک بھر میں 2024 کے آخری سپرمون کا نظارہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment