Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

انسانیت کے معاملات پر سیاست کرنا نامناسب ہے ، میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ انسانیت کے معاملات پر سیاست کرنا نامناسب ہے ،جب تک لاپتہ افراد کا سراغ نہیں ملتا ،آپریشن جاری رہے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الزام لگانا آسان ہے، اب بھی انہی فائر فائٹرز نے آگ بجھائی ہے،مشکل حالات میں بھی ہم صبر رکھ کر اپنا کام کررہے ہیں۔ہمارے ایک بہادر فائر فائٹر نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ،اس طرح کی باتیں کرنا ان افراد کی حوصلہ شکنی کرنے جیسا ہے۔

کراچی میں روایت شروع ہو چکی کہ سانحے پر سیاست شروع ہوجاتی ہے ،زندگی پڑی ہے،بہت سے ایشو ملیں گے جن پر سیاست کی جاسکتی ہے ،اس وقت لوگوں کا دھیان اپنے پیاروں کی طرف ہے، وہ انہیں دیکھنا چاہتے ہیں ۔

جاں بحق افراد کے لئے فی کس ایک کروڑ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے ،جان کا کوئی نعم البدل نہیں مگر محنت کش لوگ تھے جو یہاں کام کررہے تھے ۔

Related posts

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Mobeera Fatima

پاکستان میں 68 فیصد رقبہ بنجر قرار دیا جا چکا ہے، شیری رحمان

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں 38 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست جمع کرا دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment