Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

شاہ محمود قریشی کا کوٹ لکھپت جیل سے ایم پی اے ندیم قریشی کے نام خط

شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل سے ایم پی اے ندیم قریشی کے نام خط لکھا ہے۔

خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ آپ کو پنجاب اسمبلی میں پنجاب پروٹیکشن آف اموویبل پراپرٹی ایکٹ 2025 کے خلاف مدلل تقریر پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں،یہ مسئلہ قانونی برادری کو متحد کرنے کا سبب بنا ہے۔

حامد خان کی قیادت میں دونوں گروپس اور احسن بھون کی قیادت میں پنجاب بار کونسل نے اس قانون کو مسترد کر دیا،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے قانون کے ان حصوں کو معطل کر دیا ہے جو ڈپٹی کمشنرز کو فیصلے کا اختیار دیتے تھے۔

پنجاب بار کونسل بھی اس ایکٹ کے خلاف باقاعدہ تحریک چلانے پر غور کر رہی ہے،اسمبلی میں آپ نے جس انداز میں انتخابی مہم چلائی، اس نے ہمیں بہت زیادہ اطمینان بخشا ہے،اگرچہ اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہوں، مگر حالات کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہوں۔

شاہ محمود قریشی کا خط زین قریشی نے ندیم قریشی کے حوالے کیا۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ ، 22 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

NCSW اور UN Women نے خواتین کی حیثیت پر اپنی نوعیت کی پہلی قومی رپورٹ لانچ کردی

admin

حکومت کا یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment