حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تدفین سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ اور تدفین قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کی جائے گی۔
دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے لئے سخت سزا کی بنیاد فراہم کی، اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینا تہران کا فرض ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید کیا گیا ہے۔