Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی نے پنجاب بھر سے کارکنان کو شرکت کی کال دیدی

پاکستان تحریک انصاف کی 6 جولائی کو اسلام آباد میں ترنول کےمقام پر جلسے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، پارٹی قیادت نے صوبہ پنجاب کے تمام کارکنان کو جلسے میں شرکت کو یقینی بنانے کی اپیل کر دی۔

رہنما تحریک انصاف شوکت بسرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی پاور شو کرنے جارہے ہیں ۔ جس کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر سے کارکنان کو شرکت کی کال دی ہے۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب کا کہنا تھا کہ بہت عرصے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کو جلسے کی اجازت ملی ہے، جلسے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا۔

قبل ازیں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو 6 جولائی کو ترنول اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی ،اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کو ترنول چوک کے پاس 6 جولائی کو جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے این او سی جاری ہونے پر پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی درخواست نمٹا دی۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا  تھا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کریں گے ، انہوں نے کہا تھا کہ جلسہ عمران خان کی رہائی کے لیے اور مہنگائی کے خلاف ہو گا۔

Related posts

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 21 روپے فی کلو اضافہ

Mobeera Fatima

جویریہ سعود کے بچوں نے کوک اسٹوڈیو کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا

admin

کوئٹہ میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment