Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ای پرمٹ کے بغیر کسی صورت گندم اور آٹا ترسیل کی اجازت نہیں ہوگی ،محکمہ خوراک پنجاب

محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کی نقل و حمل کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گندم اور آٹے کی بین الصوبائی نقل و حمل پر کڑی نگرانی ہو گی ،ای پرمٹ کے بغیر کسی صورت گندم اور آٹا ترسیل کی اجازت نہیں ہوگی۔

صرف متعلقہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز ہی ای پرمٹس جاری کرنے کے مجاز ہوں گے،کیو آر کوڈڈ ای پرمٹس صرف لائسنس یافتہ ٹریڈرز اور آڑھتیوں کو جاری کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب کے ای پورٹل پر فلور ملز کو تفصیلات جمع کروانے کی اجازت ہوگی۔

Related posts

دشمن کے حملے حوالدار لالک جان شہیدکے حوصلے پست نہ کر سکے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی، ایران

Mobeera Fatima

مسجدالحرام دنیا کا مہنگا ترین تعمیراتی مقام قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment