Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاک امریکا تعلقات سے اسلام آباد خوش اور دہلی پریشان ہے، اعزاز چودھری

سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات سے اسلام آباد خوش اور دہلی پریشان ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں بات کرتے ہوئے اعزاز چودھری نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی ملاقات خوش آئند ہے،یہ اہم ملاقات پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات اچھے ہی رہنے چاہئیں، ہم کبھی نہیں چاہتے کہ امریکا چین مقابلے میں پھنس جائیں،پاکستان کے ساتھ چین کے بہت قریبی تعلقات ہیں، جو ثابت بھی ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے امریکا سے تعلقات رکھنا بھی ضروری ہے،پاکستان بھارت جنگ میں امریکا نے ایک اہم کردار ادا کیا،انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات سے اسلام آباد خوش اور دہلی پریشان ہے۔

سابق سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ایران بھی پاکستان کے امریکا سے تعلقات بہتر ہونے پر خوش ہوگا، ایران کو پتہ ہے کہ پاکستان امریکا سے ایران کے حق کی بات کرے گا۔

Related posts

حکومت کا سولر پینلز صارفین کے لیے گراس میٹرنگ کی پالیسی متعارف کرانے پر غور

admin

پی آئی اے نے ٹورنٹو کیلئے ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

چکوال میں تین ڈیموں کے بند ٹوٹ گئے ، سیلاب کا خدشہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment