Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ، بشریٰ بی بی کو جیل میں فراہم کردہ سہولیات کی رپورٹ پیش

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں فراہم کردہ سہولیات سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے بشریٰ بی بی کو فراہم کردہ سہولیات سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کو فراہم کردہ جیل سہولیات کی رپورٹ درخواست گزار کے وکیل کو بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کو جیل میں علیحدہ سے کشادہ کمرا فراہم کیا گیا ہے۔ اور دن میں 2 بار ان کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو میٹرس، کرسی، ٹیبل اور کتابوں کی الماری بھی فراہم کی گئی ہے۔ کمرے میں لائٹ اور پنکھے کا بھی انتظام ہے۔

Related posts

سنیتا مارشل کی حج اور عمرے کے دوران موبائل کا استعمال کرنے والوں پر تنقید

admin

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز آج سے ہو گا

Mobeera Fatima

حمائمہ ملک کا نیا لک دیکھ کر مداح حیران رہ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment