Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد بھی کراچی جیسا ، میرے جاننے والوں کو بھتے کی پرچیاں ملیں ، جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظار پنجوتھہ بازیابی کیس میں تھانہ کوہسار کے ایچ ایس او کو تحقیقات کا حکم  دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ کی بازیابی درخواست پر سماعت کی، ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ آپ ایک دو دن میں انتظار پنجھوتھ سے رابطہ کرکے ان کا بیان لے لیں اور قانون کے مطابق آپ کارروائی آگے بڑھا سکتے ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ یہ چیزیں جس  لیول پر دیکھی جانی چاہیے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، ایک مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئی جی صاحب کی کال آئی اوربتایا کہ ریکوری ہوگئی ہے،میں نے تھانہ کوہسار جا کر انہیں لیا، ان کی حالت اچھی نہیں تھی، انتظار پنجوتھہ ابھی لاہور میں ہیں۔

Related posts

انسانی اسمگلنگ کے الزام میں صارم برنی کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

admin

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”اپنی چھت اپنا گھر“ منصوبے کا افتتاح کردیا

Mobeera Fatima

وفاقی حکومت کا تنخواہیں اور پنشن 27 مارچ کو دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment